جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یومیہ دس ہزار افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے: بلوچستان پولیس کوٹارگٹ

01 دسمبر, 2023 15:11

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو غیرقانوی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کرنے کا ٹارگٹ دیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق غیرقانوی طور پر مقیم غیرملکیوں میں سے بعض گرفتاری اور بے دخلی سے بچنے کے لیے ملک کے دوردراز علاقوں میں چلے گئے ہیں۔

بلوچستان کے وزیرداخلہ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کو روزانہ 10 ہزار افغانوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اچکزئی کا بیان طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ پر تعینات حکام کی جانب سے ملک سے جانے والے افغانوں کی تعداد میں اچانک بڑی کمی کے اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے۔

اکتوبر میں جب حکام نے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تو 17 لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ملک میں رہائش پذیر تھے۔

غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک رضاکارانہ واپس اپنے ملکوں کو جانے کی ڈیڈلائن دی گئی جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق صرف ان غیرملکیوں کو زبردستی ملک سے نکالا جارہا ہے جو کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان جو پاکستان میں رہتے ہیں ان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان میں پولیس گھر گھر جاکر غیرملکیوں کے دستاویزات کی تصدیق کر رہی ہے۔

جاری کریک ڈاؤن کے تحت پاکستانی حکام نے بلوچستان کے سرحدی ٹاؤن چمن کے رہائشیوں کو جاری کردہ خصوصی اجازت نامے بھی ختم کر دیا ہے۔

اس خصوصی اجازت نامے کی بنیاد پر سرحدی علاقوں کے لوگ تجارت اور کاروبار کے لیے بغیر ویزے کے افغانستان جاسکتے تھے اور افغان چمن آسکتے تھے۔

حکومت کی جانب سے سرحد پار آمدورفت کے لیے ویزے کی شرط کے خلاف مقامی لوگ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے سرحد پار آمدورفت کے لیے ویزے کے بجائے پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے واپس آنے والے افغانوں کو رہائش اور کھانا پینا فراہم کیا جا رہا ہے۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو ’ڈیپورٹیشن سینٹرز‘ میں باعزت طریقے سے رکھا جاتا ہے اور اس کے بعد ان کو افغانستان بھیجا جاتا ہے۔

یہ پڑھیں : کوئٹہ اور کراچی سے گرفتار 700 سے زائد افغان مہاجرین ڈی پورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top