جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جوہری ڈیل پر بات چیت نازک مرحلے پر ہے : ایران

24 فروری, 2022 15:51

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک نازک اور اہم مرحلے پر پہنچ گئے ہیں، جس کے دوران کچھ اہم مسائل کو ابھی بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب سید بدر البوسیدی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا، ہمیں امید ہے کہ مذاکرات میں باقی کچھ حساس اور اہم مسائل آنے والے دنوں میں مغربی جانب سے حقیقت پسندی کے ساتھ حل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا جنگی طیارہ آبادی میں گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

واضح رہے کہ 2015 کے معاہدے میں ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن امریکہ اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں 2018 میں یکطرفہ طور پر پیچھے ہٹ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top