جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان نے امریکہ کی چھوڑی ہوئی 300 سے زائد تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کو قابل استعمال بنا لیا

25 مارچ, 2023 15:49

امریکہ اور اتحادیوں نے افغانستان سے انخلاء کے موقع پر کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا، تاہم طالبان نے مزید 300 سے زائد فوجی گاڑؑیوں کی مرمت کرلی۔

افغان طالبان نے امریکہ اور اتحادیوں فوجیوں کے زیر استعمال گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری دی تھی، جس پر کام جاری ہے۔

امارات اسلامیہ افغانستان کی تکنیکی ٹیم نے 300 سے زائد فوجی گاڑیاں، جو تباہ اور ناقابل استعمال تھیں، کی دوبارہ مرمت کرکے قابل استعمال بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے شام میں ڈرون حملے کے جواب میں فضائی حملے

مرمت شدہ گاڑیوں میں 150 بین الاقوامی کاماز ٹرک، 125 ہموی ٹینک، 2 بڑے آرمی ٹینک، 4 سپلائی ٹیلرز، 10 بڑی اور چھوٹی کاریں  اور 15 ہموی ایمبولینسیں شامل ہیں۔

طالبان حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی انجینئرنگ اور تکنیکی ٹیمیں سینکڑوں دیگر گاڑیوں پر بھی کام کر رہی ہیں، تاکہ انہیں بھی قابل استعمال بنا کر فوج کے حوالے کیا جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top