جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغان حکومت کا باجماعت نماز ادا نہ کرنیوالے ملازمین کیلئے سزاؤں کا اعلان

18 اگست, 2024 18:14

افغانستان میں طالبان حکومت نے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کیلئے سزاؤں کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی لیکن دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی بعدازاں انکے عہدوں میں تنزل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔

افغان طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ملک میں سیکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہیں جبکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خواتین ذہنی مسائل کا شکار کیوں ہیں؟

ذبیح اللہ مجاہد نے یہ انٹرویو افغانستان میں طالبان حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر دیا اور اپنی کارکردگی پر کھل کر گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: ویڈیو: جرمنی میں افغان باشندوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، قومی پرچم کی بے حرمتی

واضح رہے کہ افغانستان میں تاحال لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں، پارک اور عوامی مقامات پر جانے پر پابندی سمیت خواتین کے بیوٹی پارلرز اور جمز تک بند ہیں اور محرم کے بغیر سفر کی بھی اجازت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top