جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان نے آٹھ مغربی باشندوں کو گرفتار کرلیا : امریکی میڈیا

12 فروری, 2022 12:03

نیو یارک : امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے سات برطانوی سمیت آٹھ مغربی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مقیم مغربی باشندوں کے خلاف طالبان کی کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف واقعات کے دوران کم از کم آٹھ مغربی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف کوئی باضابطہ الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔ ان میں سات برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے ٹویٹ کیا کہ نو مغربی باشندوں کو طالبان نے اغواء کیا ہے، جس میں صحافی اینڈریو نارتھ کا نام لیا گیا ہے، جو پہلے بی بی سی کے تھے اور اقوام متحدہ کے لیے کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی بھارت میں خواتین کو حجاب پہننے سے روکنے کی مذمت

ایک چالیس سالہ برطانیہ اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے فری لانس کیمرہ مین، تاجر اور سرمایہ کار شخص کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسلمان ہے اور افغان خاتون کا شوہر ہے جس سے اس کی تین بیٹیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر غیر ملکیوں سے زیادہ افغانستان کو جانتا ہے، اسے بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا گیا ہے۔

خاندان نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس کی حراست میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اس کی صحت ٹھیک نہیں ہے، جو حراست کے دوران مزید خطرناک ہوسکتیں ہیں۔

خاندان کے مطابق وہ افغانستان کی کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ خاندانی کاروبار کے بارے میں بات کرنے کے لیے افغانستان میں تھا۔ گرفتاری سے قبل وہ کھلے عام کام کر رہا تھا اور طالبان کے سینئر حکام سے اکثر ملاقاتیں کرتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top