جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تائیوان، یوکرین نہیں، امید ہے امریکہ علیحدگی کی حمایت نہیں کرے گا : چین

17 مارچ, 2022 15:22

واشنگٹن : امریکہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی شکل میں تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہیں کرے گا۔

امریکہ میں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھی گئی تحریر میں کہا ہے کہ یوکرین اور تائیوان بالکل مختلف ہیں۔ یوکرین ایک خودمختار ریاست ہے، جب کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا سوال چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ لوگوں کے لیے یوکرین پر خودمختاری کے اصول پر زور دینا کوئی معنی نہیں رکھتا، جبکہ تائیوان پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا تیل کی خریداری کیلئے چین کی کرنسی قبول کرنے پر غور

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ریاست ہائے متحدہ ایک چائنا کے اصول پر دل سے عمل کرے گا اور کسی بھی شکل میں تائیوان کی علیحدگی کی حمایت نہیں کرے گا۔

سفیر نے کہا کہ تائیوان میں طویل مدتی امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے، چین اور امریکہ کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان دعوؤں پر کہ چین یوکرین پر روس کے حملے سے آگاہ تھا، سفیر نے لکھا کہ یہ غلط فہمی ہے، جس کا مقصد "الزام تراشی اور چین پر کیچڑ اچھالنا” ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں چھ ہزار سے زیادہ چینی شہری تھے۔ چین روس اور یوکرین دونوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دنیا میں خام تیل اور قدرتی گیس کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ چین کے لیے فائدہ مند نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top