جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سید نور نے پاک ایران تعاون سے فلم بنانے کا اعلان کردیا

11 مئی, 2019 17:29

لاہور: مشہور فلم ساز سید نور نے پاک ایران تعاون سے پہلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

 فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا نذ یری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاک ایران تعاون سے پہلی فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی عکسبندی پاکستان اور ایران دونوں ممالک میں کی جائے گی۔

 سید نور نے بتایا کہ ہر سال ایران میں فلم فیسٹیول میں ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر سے پروڈیسرز جاتے ہیں، لیکن پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوتی ہے، آئندہ برس اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی

انہوں نے کہا کہ فلم کہانی میں ایرانی اورپاکستانی موسیقی کا امتزاج دکھایا جائے گا، فلم میں ہیرو ایرانی اور ہیروئین پاکستانی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top