جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرزمین حفاظت جرم بن گئی! سوئزرلینڈ نے حماس پر پابندی عائد کردی

05 ستمبر, 2024 17:12

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس پر سوئزرلینڈ نے دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نواز یورپی ملک سوئزرلینڈ نے اپنی زمین کی حفاظت کرنے کی پاداش میں سوئس حکومت نے مزاحمتی تحریک حماس پر پابندی کیلئے قانونی مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس مسودے کو جلد ہی منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید یا جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا! اسرائیلی فوج کے سابق چیف کا اعتراف

حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو دباؤ میں لاکر فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد کا سربراہ گرفتار

دوسری جانب عالمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد سوئزرلینڈ کا اسرائیل فلسطین تنازعے میں ثالثی کا کردار ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top