جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

غزہ جنگ؛ کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا! اسرائیلی فوج کے سابق چیف کا اعتراف

04 ستمبر, 2024 19:01

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گاڈی آئزنکوٹ نے غزہ جنگ میں حماس کیخلاف کوئی ہدف حاصل نہیں ہونے کا اعتراف کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے رکن اور اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گاڈی آئزنکوٹ نے غزہ جنگ کے بارے میں وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

انہوں نے کہا کہ حماس سمیت جن اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ پر حملہ کیا گیا اسکا ایک ہدف حاصل نہیں ہوسکا جبکہ سیاسی مقاصد نے قیدیوں کا تبادلہ بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ سے ناکامی پر ‘بزدل اسرائیلی کمانڈر’ نے استعفیٰ دے دیا

اسرائیل کے سابق چیف نے کہا کہ نیتن یاہو نے وزیر جنگ اور انٹیلی جنس اداروں کے اختیارات ختم کردیے ہیں، کل کی تقریر سے مجھے سخت اذیت پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: قابض اسرائیل کے اتحادی نے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے پاس واضح اہداف اور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا اراکین کابینہ کے ساتھ ان کا رویہ ٹھیک نہیں۔

دوسری جانب غزہ جنگ میں کابینہ کے سابق رکن بنی گینتز نے بھی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top