جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد

02 اگست, 2023 13:36

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالت میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی درخواست پر فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ستمبر سے پہلے فل کورٹ میسر نہیں ہے ،بہت سے ججز چھٹیوں پر ہیں اور بہت سے ججز نے جانا ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اس وقت ججزدستیاب نہیں چھٹیاں چل رہی ہیں ، ہم نے مختلف مواقع پرلارجربینچز بنائے جومختلف وجوہات کی بنا پر کام نہ کرسکے، سپریم کورٹ کا موجودہ بینچ ہی سماعت سنے گا۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ جہاں پر دلائل رکے تھے وہاں سے ہی شروع کردیں۔ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے کوئی پسند کرے یا نہ کرے۔


چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں کون سا قانون چلے گا یہ فیصلہ عوام کریں گے۔ ہم نے کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پر چھوڑتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top