جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ کے معاملات ون سائیڈڈ اور ایک مائنڈ سیٹ کے تحت چل رہے ہیں : عطاء تارڑ

01 اپریل, 2023 15:49

لاہور : معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو پارٹی نہیں بنایا جارہا، معاملات ایک مائنڈ سیٹ کے تحت چل رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ون سائیڈڈ پروسیڈنگ پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب بینچ نو سے تین پر آجائے گا اور سپریم کورٹ کی تقسیم کھل کر سامنے آجائے گی۔ باقاعدہ نظر آجائے گا کہ سپریم کورٹ کے معاملات ایک مائنڈ سیٹ کے تحت چل رہے ہیں تو ہم بھی مشاورت کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف سرکلر جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کی جانب سے کامران مرتضٰی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں کھڑے ہیں۔ ہم تینوں جماعتوں نے یہ کہا تھا کہ ہمیں پارٹی بنایا جائے، لیکن سیاسی جماعتوں کو پارٹی نہیں بنایا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سیاسی جماعتوں کو یہ حق نہیں دینا چاہتا کہ وہ اپنی بات کریں۔ سپریم کورٹ نے سرکولر جاری کرکے قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی نفی کی۔ ہمارا یہ کہنا ہے کہ فل کورٹ بنایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top