جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ پر قرارداد کے ذریعے حملہ کیا گیا : وسیم شہزاد

07 اپریل, 2023 13:18

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی خواہشوں کا اسیر بناسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں، عدالتوں پر حملہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں جبر کا راج ہے، ظلم ہے، فسطائیت جاری ہے۔ یہ حکومت فاشزم کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ فسطائیت اور لاقانونیت کی ایک طویل لسٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں، رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں قوم کو اپنی خواہشوں کا اسیر بناسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انیس سو اکہتر کے بعد آج پاکستان کا سب سے بڑا بحران ہے : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ قانون اور عدلیہ کے احترام میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ کل علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے انہیں ضمانت ملی۔ کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد انہیں احاطہ عدالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ حسان نیازی بھی عدالت سے ضمانت لیکر نکلتا ہے اور گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اس اندھیر نگری میں چند دن پہلے ایک امید کی کرن نظر آئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا، فیصلے میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا۔ سپریم کورٹ کی ثابت قدمی پر عوام انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر قدم آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس ادھوری اسمبلی میں اپنی خواہش کے مطابق قرارداد لائی گئی۔ عدالتوں پر حملہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top