جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

21 نومبر, 2022 11:00

لاہور : درخواست گزار کے مطابق قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کے حوالے سے عدالت نے کارروائی کا حکم دیا، عملدرآمد نہیں ہورہا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے قرآن پاک ترجمے میں الفاظ تحریف کرنے کیخلاف عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزر احسن معاویہ نے دلائل دئیے، مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریف کے حوالے سے عدالت نے کارروائی کا حکم دیا، جس کے باوجود سوشل میڈیا اور گوگل ایپس سے توہین آمیز مواد ہٹایا نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور سے ملنے والا ریموٹ کنٹرول طیارے کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد نے کہا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جارہا ہے۔ تمام ادارے عدالتی احکامات کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔

عدالت نے سات دسمبر کو وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top