جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوڈان کے وزیر اعظم فوج کے سامنے بے بس، عہدے سے استعفیٰ دے دیا

03 جنوری, 2022 16:03

خرطوم : سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کا کہنا ہے کہ عوامی انقلاب اپنے مقصد کی سمت گامزن ہے۔

سوڈان کے وزیر اعظم عبدااللہ حمدوک نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں اپنے استعفے کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان کو جمہوریت کی طرف منتقل کرنے کیلئے ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی انقلاب اپنے مقصد کی سمت گامزن ہے اور فتح ایک حتمی امر ہے۔ سوڈان میں وسائل کی کمی نہیں اور اسے عطیات پر زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ مسلح افواج ہی عوام کی طاقت ہیں جو ان کے امن اور ملک کی اراضی کی خود مختاری کا تحفظ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ریلی پر فائرنگ، چار مظاہرین ہلاک

فوجی حکمرانی کے خلاف سوڈان بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج نے اکتوبر میں اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کے بعد عبد اللہ حمدوک بحال کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top