جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میکسیکو میں مہلک زلزلوں کی برسی کے موقع پر شدید زلزلہ، ایک شخص ہلاک

20 ستمبر, 2022 09:52

میکسیکو سٹی : زلزلے کے بعد شہر کے کچھ حصوں میں بجلی غائب تھی، جبکہ عوام خوف زدہ تھے، مہلک زلزلوں کی برسی پر ایک اور شخص ہلاک ہوگیا۔

میکسیکو سٹی میں دو تباہ کن زلزلوں کی برسی کے موقع پر علاقہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز گیا، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے 7.6 کی شدت کے زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

یو ایس جیولوجک سروے کے مطابق، جس کی شدت ابتدائی طور پر 7.5 بتائی گئی تھی، زلزلے کا مرکز اکیلا سے 37 کلومیٹر جنوب مشرق میں کولیما اور میچوکین ریاستوں کی حدود کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 15.1 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی

زلزلے کے بعد عوام نے کھلے مقامات کی جانب دوڑ لگا دی۔ اب تک کسی بڑے جانی و مالی نقصان کی خبریں نہیں ملی، تاہم کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں۔

1985 اور 2017 میں ایک ہی تاریخ کو آنے والے بڑے اور مہلک زلزلوں کی یاد میں بجنے والے الارم کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیا الارم بجا، جس کے باعث لوگوں کو اسے حقیقی سمجھنے میں وقت لگا۔

زلزلے کے بعد شہر کے کچھ حصوں میں بجلی غائب ہوگئی، بعض علاقوں میں ٹریفک سگنلز نے بھی کام چھوڑ دیا، جس نے شہر کے پہلے سے ہی بدنام ٹریفک جام کو مزید خراب کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top