جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مراکش میں تباہ کن زلزلے : 600سے زائد افراہلاک ، آفٹر شاکس جاری

09 ستمبر, 2023 13:30

مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے باعث 600سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، سیکڑوںافراد زخمی ۔مراکش میں رات گئے قیامت خیز زلزلے کے باعث اموات کی 600 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق چھ اعشاریہ آٹھ شدت زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ مراکش کی وزارت داخلہ نے 600 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسیاحتی شہرماراکیچ سے 72 کلومیٹر دور 18 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔ زلزلےکے 19 منٹ بعد چاراعشاریہ نو شدت کے آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کےلیے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے زلزلے کی ہولناک ویڈیوز بھی شیئرکی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں خوف کی فضا ہے، لوگوں نے رات سڑکوں پر گزاری ۔ ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مراکش زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں ہلاکتوں پر دل دکھی ہیں۔

یہ پڑھیں : مشرقی چین میں زلزلہ، متعدد عمارتیں گرگئیں، 21 افراد زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top