جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب جانور: ویڈیو وائرل

23 جنوری, 2024 13:20

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرمکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں ایک عجیب الخلقت جانور کاویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے خندمہ پہاڑ میں ایک جانور گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور گھومتے ہوئے پایا گیا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانور کی پونچھ نہیں ہے جبکہ اس کے دو چھوٹے چھوٹے کان ہیں اور کھال گہرے بھورے رنگ کی ہے۔
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے اس ویڈیو کی وضاحت کی ہے کہ ویڈیومیںنظر آنے والا جانور "راک ہائراکس” ہے،یہ جانور ایک جنگلی ممالیہ ہے جو پہاڑی ماحول میں رہتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ راک ہائراکس خرگوش سے مشابہت رکھتا ہے،اس کی دم نہیں ہوتی، اس کے کان چھوٹے ہوتے ہیں اور اس کا جسم گہری بھوری کھال سے ڈھکا ہوتا ہے۔
واضح رہے یہ جانور پودوں، اناج اور پھلوں کو اپنی خوراک بناتا ہے،یہ خشک سالی کے وقت خوراک کی کمی کو برداشت کرسکتا ہے، یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ پڑھیں:شہری نے خراٹوں کی شکایت پر پڑوسی کوقتل کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top