جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

18 جولائی, 2024 12:43

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 559 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 559 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 715 پر منڈلا رہا تھا جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس 81,760.05 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ای ایل، ایس این جی پی ایل اور ایچ بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک کا بھی کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں جون کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس سے زائد اضافے سے 81 ہزار 155 پوائنتس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے منگل اور بدھ کو اسٹاک مارکیٹ بند تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top