جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی حد عبور کر گیا

19 ستمبر, 2024 11:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

صبح 11 بجکر 25 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1511 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 81 ہزار 972 پر جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top