جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 310 تک جا پہنچی

23 اپریل, 2019 10:58

کولمبو: گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 310 تک جا پہنچی۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 310 ہوگئی ہے، جبکہ سرلنکا میں آج قومی سطح پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

ملک میں ایمرجنسی اور رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، سری لنکا کی سیکورٹی ادارے مسلسل حرکت میں ہیں، چھاپوں اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکن پولیس کی جانب سے دھماکوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیئے جانے والوں کی تعداد چالیس تک پہنچ چکی ہے، ملک بھرمیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ سے ملنے والے تیراسی بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری قومی توحید المجاعت نے قبول کرلی ہے، اس سے قبل اسی جماعت نے بدھا کے مجسمے پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، سری لنکن حکام کے مطابق حملے غفلت کا نتیجہ ہیں کیوں کہ حملوں کی اطلاع  پہلے سے تھی۔

دوسری طرف دہشت گردی کی تحقیقات میں بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) سری لنکا کو مدد فراہم کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی اس دہشت گردی کی تفتیش کے لیے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی جانب سے تفتیشی ماہرین کی ایک وفد بھیجا جارہا ہے۔

انٹرپول کا وفد مقامی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر تفتیش میں شریک ہوگا، ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں جو کسی تباہی کے بعد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top