جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا دھماکے: ہلاک شدگان کی تعداد 290 ہوگئی

22 اپریل, 2019 12:23

کولمبو: سری لنکا میں گزشتہ روزعیسائیوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد دو سونوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ سوافراد زخمی ہوئےہیں۔

سرلنکن حکومت کےمطابق حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نےقبول نہیں کی، حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو بھی ختم کردیا گیا ہے، تاہم ملک بھر میں سوشل میڈیا، ویب سائٹس اوراپیلی کیشنز پر وقتی پابندی تاحال جاری ہے، پولیس کے مطابق حملوں کے بعد چوبیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس واقع کی تحقیقات ہونی چاہییں کہ حملوں کے بارے میں انٹیلیجنس رپورٹس پر کیوں کارروائی نہیں کی گئی۔

ایسٹر کے موقع پر اتوارکی صبح ہونے والے ان دھماکوں میں کولمبو سمیت تین شہروں میں تین ہوٹلوں اور تین گرجا گھروں کونشانہ بنایا گیا، بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی افراد کےعلاوہ غیرملکی بھی شامل ہیں۔

سری لنکن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں بیشتر کا تعلق سری لنکا سے ہے، ان کے علاوہ چھتیس غیر ملکیوں کی لاشیں بھی کولمبو کے مردہ خانے میں موجود ہیں، جن کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

دوسری طرف اتوار کی شب سری لنکن فضائیہ کے ترجمان گیہان سنیوارتنے نے کہا کہ کولمبو کے ایئرپورٹ کے قریب نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنایا گیا ہے،

ترجمان نے کہا کہ پلاسٹک کا ایک چھ فٹ لمبا پائپ مللا، جس میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

سن دوہزارنو میں سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد ملک میں دہشت گردی کی سب سے بڑی اور مہلک کارروائی ہے۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ سری لنکا دھماکوں میں 4 پاکستانیوں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جس میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top