جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد جہنم واصل

27 نومبر, 2023 11:26

 

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top