جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنوبی افریقا میں سیلاب کے نتیجے میں 443 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

18 اپریل, 2022 19:28

کوازولو ناتال: جنوبی افریقا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے جس میں حکام نے اب تک 443 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

جنوب مشرقی صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز دو ریسکیو اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ مزید 63 افراد کا اب تک کچھ پتا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جب کہ سیلاب کے نتیجے میں ساحلی شہر ڈربن میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں پانی عمارتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 341 ہو گئی

سیلاب کے نتیجے میں اسپتال اور 500 کے قریب اسکولز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، جسے صوبائی حکام نے ہلاکتوں، گھروں کی تباہی اور انفرا اسٹرکچر کی تباہ کاریوں کو تاریخی قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top