جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کبھی بندوق تو کبھی ہتھوڑے والے پکڑ لیتے ہیں، پھر کہا جاتا ہے مٹی پاؤ آگے چلیں : جاوید لطیف

09 مئی, 2023 14:19

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ بھٹو کو پھانسی ہوگئی تو کہا گیا مٹی پاؤ آگے چلیں، نواز شریف تاحیات نااہل ہوگیا اور کہا گیا مٹی پاؤ، آگے چلیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء جاوید لطیف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو تین ہفتوں میں ایسی ایسی سازش بے نقاب ہو رہی ہے، ایسے انکشافات ہو رہے ہیں۔ سمجھتا تھا کہ اداروں کے اندر ایک طوفان برپا ہوگا کہ ہمارے اداروں کے اندر یہ الزامات کیسے لگے؟

انہوں نے کہا کہ سمجھتا تھا کہ وہ سخت احتساب کے لئے کوئی راہ ڈھونڈ رہے ہوں گے، مگر ڈھٹائی سے عہدے بھی تقسیم اور سہولت کاری بھی ہو رہی ہے۔ ان کے جنرل سیکریٹری کہہ رہے تھے کہ جو الزامات عمران خان لگا رہے ہیں، بہتر ہو کہ وہ ایک دوسرے کی غلط فہمیاں دور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : 2023 کے الیکشن میں ن لیگی قیادت کے بغیر انتخابات ناقابل قبول ہیں : جاوید لطیف

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر کچے کے ڈاکو کو بھی آئی جی کیساتھ بیٹھ جانا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کب تک ملک کا نقصان ہوتا رہے گا اور ہم مٹی ڈالتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو پھانسی ہوگئی تو کہا گیا مٹی پاؤ آگے چلیں، نواز شریف تاحیات نااہل ہوگیا اور کہا گیا مٹی پاؤ، آگے چلیں۔ اس ہاؤس سے اداروں کو روشنی ملتی ہے، مگر پھر اس ہاؤس کی عزت و تقدس کیوں پامال ہوتا ہے؟

لیگی رہنماء نے کہا کہ کبھی ہمیں بندوق والے پکڑ لیتے ہیں اور کبھی ہتھوڑے والے پکڑ لیتے ہیں۔ ایوان سے فیصلہ کیا ہے، رائے دی ہے اس معاملے پر اسٹینڈ لیا جائے۔ اگر کسٹوڈین اس بات کا اسٹینڈ نہیں لے گا تو کون لے گا؟ کیسے تقدس بحال ہوگا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top