جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غلاموں نے روس کی بجاء امریکہ کے مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی : عمران اسماعیل

27 مئی, 2022 12:44

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ غلاموں نے ذاتی خواہش پر روس کی بجاء امریکہ سے نئے اور مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏ن لیگ نے مدتوں سے سیاست کے نام پر تجارت کی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کی تجارت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 86 روپے سے زائد کی سبسڈی 56 روپے تک رہ گئی

انہوں نے کہا کہ تجربہ کار بھکاریوں کو دیر لگی یہ معلوم کرنے میں کہ پیٹرول عالمی منڈی سے ملتا ہے گوال منڈی سے نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے ذاتی خواہش پر روس کی بجاء امریکہ سے نئے اور مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top