جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات میں ناکامی پر سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

12 فروری, 2024 17:34

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سراج الحق کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ناکامی کو قبول کرکے استعفیٰ دیتا ہوں، جماعت کو انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلواسکا۔

نائب امیر لیاقت بلوچ نئے امیر  کے انتخاب تک بطور قائم مقام امیر جماعت اسلامی رہیں گے۔

اس ضمن میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سراج الحق نے دستور کے مطابق اپنا استعفیٰ دیا، اس حوالے سے جماعت اسلامی کی شوریٰ فیصلہ کرے گی، پارٹی دستور کی پابند ہے جوکہ طے شدہ ہے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ مارچ میں سراج الحق کی معیاد ختم ہونی تھی، اگلے ماہ نئے امیر کا انتخاب ہونا ہے جب کہ اپریل میں ئے امیر کا اعلان ہوگا۔

امیر العظیم نے کہا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا پی ایس 129کی نشست چھوڑنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top