ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

11 جون, 2024 15:01

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں سندھ رینجرز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس دوران کراچی میں سندھ رینجرز کی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ سے سمری کی منظوری لینےکی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت تمام سرکاری عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نےرینجرزکی تعیناتی میں توسیع کے لیےوفاق سے درخواست کی تھی، کراچی میں سندھ رینجرزکی تعیناتی کی مدت 12جون2024 کو ختم ہورہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کابینہ اجلاس میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے نامزد شدہ ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، جب کہ نمل یونیورسٹی کے چارٹر کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے اسلام آباد سے رکن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اور نیب اور سری لنکا کے کرپشن کے خاتمے کے ادارے کے مابین مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے 13 مئی اور 20 مئی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 مئی، 27 مئی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 5 جون کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت سول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top