جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ کا کھلے تیل کے گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار

03 جون, 2022 14:44

کراچی : عدالت نے کھلے تیل کے گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کھلا تیل مضر صحت ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں کھانے کے کھلے تیل فروخت پر پابندی پر کھلے تیل کے ہوسیلرز نے گودام سیل کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مشاہدے میں بات آئی ہے کھلا تیل مضر صحت ہے۔ اس طرح کھلا تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر 14 میں سے 8 ہول سیل کے گودام سیل کردیے گئے ہیں، ان گوداموں میں تیل کے علاوہ دیگر اشیا خوردونوش بھی موجود ہیں۔ گوداموں کی سیل کھولنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ : نمرہ کاظمی کی شادی قانونی قرار، دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم

جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ اب تو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو تو فائدہ ہوگا، جس پر وکیل نے کہا کہ غریب آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کھلے تیل کی فروخت پر روکنے اور گوداموں کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کا گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی اور دیگر سے نوٹس کے ذریعے 13 جون کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ہوسیلرز کی تمام درخواستوں کو یکجا کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top