جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان کے حق میں بڑا فیصلہ سنادیا

13 نومبر, 2023 16:06

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 31 مئی 2023 کو پیمرا کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی گئی تھی، تاہم اس کیس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پیمرا کا فیصلہ معطل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمود اے خان نے اس کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر کا کہنا تھا کہ پیمرا کا حکم قانون کے لحاظ سے برا ہے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے کے لیے لگایا گیا تھا، پیمرا کے چیئرمین نے پیمرا بورڈ اور کونسل آف کمپلائنس کے کورم کو نظر انداز کرتے ہوئے تنہا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکم امتناعی کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اور اراکین کو نہیں سنا گیا۔

بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ پیمرا کا حکم اسلامی جمہوریہ پاکستان، 1973 کے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-A میں موجود آزادی اظہار اور معلومات کی آزادی کے دوہری حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مختصر حکم جاری کرتے ہوئے پیمرا کا حکم نامہ معطل کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top