جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے، شہر پر پولیس اور رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے : حکام

11 مئی, 2023 12:40

کراچی : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 350 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیئے گئے ہیں، شہر میں پولیس اور رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز نے شاہراہ فیصل سمیت اہم مقامات کے دورے کیئے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے اہلکاروں کو شہر بھر میں گشت کرنے کی ہدایات کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں پولیس اور رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے۔ بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کسی کو بھی نہیں کرنے دیں گے۔ شہر بھر سے ہنگامہ آرائی کے دوران 350 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج : 141 زخمیوں اور چار لاشوں کو لایا گیا : لیڈی ریڈنگ اسپتال

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج اور ہنگامہ آرآئی کے خلاف 5 مقدمات شرپسندی، بلوے،سرکاری املاک پر حملوں اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیئے گئے۔

مقدمات کا انداراج شاہ فیصل، نیو ٹاؤن، فیروزآباد، سچل، شاہ لطیف ٹاؤن اور ٹیپو سلطان تھانوں میں کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی سندھ کی اعلیٰ قیادت، ارکان اسمبلی اور ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top