جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے آسان طریقے

07 دسمبر, 2023 12:57

 

موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی فلو اور بخار کے وائرل کا سیزن بھی آجاتا ہے، جو انسانی صحت کو حیرت انگیز طور پر متاثر کرتا ہے۔

فلو اور بخار سے بچنے کیلئے مضبوط مدافعتی نظام ہونا بہت اہم ہے،یہ انسانی جسم کو متعدد بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے،مضبوط مدافعتی نظام کیلئے طرزِ زندگی، صحت، عمر، اسٹریس سے دور رہنا بہت ضروری ہے۔

ان عادات کو اپنے طرزِ زندگی کا حصہ بنانا سردیوں میں بیمار ہونے سے کافی حد تک بچاسکتا ہے۔

 

غذائیت سے بھرپور

 

13 Immunity-Boosting Foods To Build A Healthy Life - PharmEasy Blog

 

وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور متوازن غذائیں ہی قوتِ مدافعت کو بڑھاتی ہیں، اپنے معمول کی غذا میں مختلف قسم کے پھل اور سبزیوں کو شامل کریں،موسمِ سرما میں وٹامن سی سے بھرپور غذائی اجزاء کو لازمی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔

 

ورزش کو یقینی بنائیں

 

Are you more suited for solo or group exercise? 5 things to consider and 5 questions to ask yourself – Daily Vanity Singapore

 

باقاعدگی سے ورزش کرنا موسمِ سرما میں ہونے والی بیماریوں سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،روزانہ چہل قدمی کرنا، یوگا کرنا یا سائیکل چلانا خون کے بہاؤ کو نہ صرف بڑھاتے ہیں بلکہ سفید خون کے خلیات کی پیداوار میں بھی مدد کرتے ہیں۔

اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے کے لئے ہر روز کم از کم 30 منٹ کی ورزش کو یقینی بنائیں۔

 

بھرپور نیند لیں

 

Better sleep: Why it's important for your health and tips to sleep soundly

 

موسمِ سرما میں رات کو بھرپور نیند لیں، رات کی نیند سے جسم خود کی مرمت کرتا ہے۔ رات سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

 

ہائیڈریٹ رہیں

 

6 Benefits of Staying Hydrated - Cary Orthopaedics

 

موسمِ سرما میں پانی کا استعمال لازمی کریں۔ پانی پینے سے مدافعتی خلیات کی گردش اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

اسٹریس(تناؤ) سے دور رہیں

 

6 ways to manage work-related stress

 

اسٹریس مدافعتی نظام کو شدید متاثر کرتا ہے، جو بیمار ہونے کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ پڑھیں : سردیوں میں خشک جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top