جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چوریوں کیلئے سلیکون ماسک کا استعمال ہونے لگا

14 جولائی, 2024 19:46

سلیکون سے بنے انتہائی حقیقت پسندانہ چہرے کے ماسک چوروں کیلئے اپنی شناخت چھپانے کا زبردست ذریعہ بن گئے۔

رواں سال شنگھائی میں چار گھروں میں ڈاکہ مارا گیا اور 100,000 یوان (13,760 ڈالرز) سے زیادہ قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ چوری کرنے آئے ملزم نے سلیکون ماسک پہن رکھا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال تھی اور اس نے بزرگ کو روپ دھار رکھا تھا، اِن واقعات کے بعد ماسک کی قانونی حیثیت پر نئی بحث چھڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: مراکش کی باحجاب کنزا لیلیٰ پہلی مِس اے آئی بن گئی

اسی طرح پچھلے مہینے صوبہ جیانگ سو میں چوریوں کے ایک سلسلے کی تفتیش کرنے والی پولیس نے ایک ایسے شخص کی شناخت کی جس نے شناخت سے بچنے کیلئے ایک حقیقت پسندانہ سلیکون ماسک پہن رکھا تھا اور خود کو الیکٹریکل ورکر کے بھیس میں دھار لیا تھا۔

یہ چین میں بڑھتے ہوئے رجحان کی صرف دو مثالیں ہیں جن کے بارے میں سیکورٹی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جب تک حقیقت پسندانہ سلیکون ماسک کی فروخت کو کنٹرول نہیں کیا جاتا ہے تو یہ جرائم کی ایک نئی لہر کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top