جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز گِل کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا، وفاقی حکومت سے 6 اپریل تک جواب طلب

05 اپریل, 2023 13:27

لاہور : شہباز گِل نے امریکہ جانے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 6 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

شہباز گل کے وکیل بئیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دئیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دی گئی۔ ائیرپورٹ جانے پر ہراساں کیا گیا اور مزید پانچ مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، چار ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت

درخواست کے مطابق ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کر رہے۔ آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top