جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عید کل منائی جائے گی

09 اپریل, 2024 19:48

ادھر پاکستانی رویت ہلال کمیٹیاں آسمان پر چاند کو تلاش کر رہی ہے تو دوسری طرف جاپان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

پاکستانیوں کا چاند رات بازار کا رخ جو جاپان میں پہلی بار لگایا گیا جہاں عید کی شاپنگ کے لئے مختلف اسٹال لگائے گئے کیونکہ پردیس میں پردیسیوں کے لئے سب سے بڑا مسلہ عید کی شاپنگ ہی ہے۔

البتہ اس بار جاپان میں بسنے والے پاکستانیوں نے اس مشکل کو آسان کرتے ہوئے ٹوکیو میں چاند رات بازار سجایا جہاں جاپان کے دور دراز شہروں سے پاکستانی فیملیز اور دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے عید کی شاپنگ کے لئے آ رہے ہیں۔

جاپان میں مقیم پاکستانی اس بازار سے نہ صرف کپڑوں، جوتوں کی خریداری بلکہ اس  کے علاوہ خواتین چوڑیا خرید رہی ہیں اور بچے بڑے بہت شوق سے مہندی لگوا رہے ہیں۔

بازار میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان میں چاند رات کا انتظار رہتا ہے اور لوگ انجوائے کرتے ہیں اس بار جاپان میں بھی لو گ پہلی بار چاند رات بازار کو انجوائے کر رہے ہیں جس سے عید کا مزا دوبالا ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top