جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نکاراگوا کی شینس پالاسیوس کے سر پر سجا مس یونیورس 2023 کا تاج

20 نومبر, 2023 13:36

 

اتوار کی صبح ایل سلواڈور میں مس یونیورس 2023 کی تاج پوشی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں اس سال کی مس یونیورس کا ٹائٹل مس نکاراگوا کی شینس پالاسیوس کے سر سجا ۔

مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال مس یونیورس کے 72 ویں ایڈیشن کا اہتمام اتوار کو ایل سلواڈور میں کیا گیا،مقابلہ جیتنے والی حسینہ شینس پالاسیوس کو امریکہ سے تعلق رکھنے والی ان کی پیشرو آر بونی گیبریل نے تاج اور پٹی پہنائی جس پر مس یونیورس کے الفاظ درج تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں،جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مقابلے کے فائنل راوْنڈ کے آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوْں سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک سال گزارنے کا انتخاب کریں گی؟ ۔

اس سوال کے جواب میں شینس پالاسیوس نے 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لئے کام کیا اور اُنہیں نئے نئے مواقع فراہم کئے۔

اس تقریب کی اہم بات یہ ہےکہ اس میں شرکت کرنے والی خواتین کے رنگ، نسل ، ذات پات، عمر اور مذہب کی تفریق نہیں کی گئی اور تقریب میں تنوقع کا رنگ نمایاں تھا،تقریب میں پاکستانی ملکہ حسن اور بحرین کی حسینہ بھی شریک تھیں۔

دوسری جانب مس یونیورس 2023 میں پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی، اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔

 

واضح رہے کہ ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی مس یونیورس پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اُن کی اس کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستانی تاریخ میں حسینہ ایریکا رابن مس یونیورس کے مقابلے میں جلوہ گر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top