جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی انتخابات میں جامع مسجد دہلی کا کسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

09 اپریل, 2019 15:52

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2019 کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے۔

بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ وعدے کیے لیکن کسی نے بھی ان پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت اور مذہبی جنون نے ہمارے بنیادی اقدار اور روایات کو پامال کردیا ہے اور یہ حالات ایک مہذب معاشرے کے لیے گہری تشویش کا باعث ہیں’۔

جامع مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ ‘ ایسی صورتحال میں 2019 کے پارلیمانی انتخابات عوام کی دور اندیشی اور حکمت کی آزمائش ہیں، موجودہ صورتحال میں اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ کون حمایت کا حقدار ہوگا، لہٰذا بہت سوچ بوجھ اور مشاورت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں اپیل نہیں کی جائے گی’۔

ایک بیان میں جامع مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اس حقیقت کو دیکھنا چاہیے کہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے انہیں مایوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ سید احمد شاہ بخاری کے حوالے سے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ انہوں نے 2014 کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر کانگریس کی حمایت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top