جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، ہر پیشی پر آنا مشکل ہے : احتساب عدالت

02 جولائی, 2022 13:11

لاہور : احتساب عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شہباز شریف کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج محمد ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں مستقل حاضری سے معافی کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شہباز شریف 2021 سے باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے۔ وہ وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں، انہیں اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اگر میرے پاس نمبر نہ ہوتے تو عدالت میں پیش نہیں ہوتا: حمزہ شہباز

فیصلے میں لکھا گیا کہ تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ شہباز شریف کا ذاتی حیثیت میں جب پیش ہونا عدالت کو درکار ہوگا، تو وہ پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے محمد نواز ایڈووکیٹ کو حاضری کے لیے مقرر کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر نے مخالفت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top