مقبول خبریں
شاہ محمود قریشی کا بیان حلفی جمع نہ ہوسکا، رہائی معمہ بن گئی
اسلام آباد : تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج بھی بیان حلفی ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکا، جس کے باعث رہائی نہ ہوسکی۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھی جیل میں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملاقات نہیں ہوتی بیان حلفی جمع کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ آج ملاقات کی کوشش کریں گے اور ان سے ہدایات لیکر ہی بیان حلفی دے سکتے ہیں۔
عدالت نے تین روز قبل رہائی کیلئے شاہ محمود قریشی کو آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے اور کسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے سے دور کا بیان حلفی دینے کا کہا تھا۔