جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کردیا گیا

26 دسمبر, 2023 16:09

راولپنڈی: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اور انکی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس : سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت منظور

ایس ایچ او صدر بیرونی کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15 روز کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top