جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انڈونیشیا اور فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

14 مارچ, 2022 11:13

جکارتہ : مغربی انڈونیشیا اور فلپائن کے دارالحکومت کے علاقے کو ہلکے زیر آب زلزلوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مغربی انڈونیشیا اور فلپائن کے دارالحکومت میں پانی کے اندر آنے والے زلزلے کے باعث جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن فوری طور پر کسی سنگین نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے کے ایک قصبے پیریمان سے تقریباً 169 کلومیٹر میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 تھی، جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 86 زخمی

انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور کسی قسم کے نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر فلپائن کا کہنا ہے کہ لبانگ جزیرے سے تقریباً 110 کلومیٹر مغرب میں زلزلہ کا مرکز تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 28 کلومیٹر تھی۔

گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں 6.2 کی شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہزاروں مکانات اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا، وہ جھٹکے ملائیشیا اور سنگاپور تک محسوس کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top