جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تہران میں بلڈنگ غلط طریقے سے گرانے پر کئی عمارتیں گرپڑیں، 5 افراد ہلاک

09 اگست, 2023 10:42

تہران : غیر قانونی طورپر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق غلط طریقےسے عمارت گرانے سے ہلاک ہونے والے 5 افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ اس دوران 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرائی جانے والی عمارت نے دیگرعمارتوں کو بھی اپنے ساتھ گرادیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق بلڈنگ کو گراتے وقت تعمیراتی حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھاگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top