جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا کے کئی ممالک میں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر

09 فروری, 2023 10:03

دنیا بھر کے مختلف صارفین ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کو معمول کے مطابق استعمال کرنے سے قاصر رہے کہ ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ وہ مسئلے سے آگاہ ہیں اور ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ہزاروں صارفین عالمی سطح پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کو مبینہ طور پر  استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ سب سے زیادہ بندش کی اطلاع امریکی صارفین سے ملی۔

متعدد ٹوئٹر صارفین نے اطلاع دی کہ وہ نئی ٹویٹس پوسٹ کرنے سے قاصر ہیں، جیسے ہی ٹوئٹ کی جاتی ہے تو پیغام آتا ہے کہ آپ ٹوئٹس کرنے کی روزانہ کی حد سے زیادہ ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ ڈاؤن، ہزاروں صارفین متاثر

ٹویٹر کی سپورٹ ٹیم نے کہا کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ٹوئٹر آپ میں سے کچھ کے لیے توقع کے مطابق کام نہ کر رہا ہو۔ پریشانی کے لیے معذرت خوا ہیں۔ ہم باخبر ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بھی دو ٹوئٹر اور فیس بک میں خرابی کی رپورٹس میں اضافہ دکھایا۔ 12 ہزار سے زائد فیس بک صارفین اور سات ہزار سے زائد انسٹاگرام نے سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔ بعض صارفین نے فیس بک کی آن لائن میسجنگ سروس میسنجر کے ساتھ مسائل کی بھی اطلاع دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top