جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صومالیہ میں سنگین انسانی بحران، بدترین خشک سالی کے باعث 10 لاکھ افراد بے گھر

12 اگست, 2022 14:01

موغادیشو : صومالیہ میں 40 سالوں کی بدترین خشک سالی نے 10 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خشک سالی سے متاثرہ ملک صومالیہ میں صورتحال انتہائی سنگین کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنوری 2021 سے خشک حالات کے بعد صومالیہ میں 40 سال سے زائد عرصے میں بدترین خشک سالی نے 10 لاکھ افراد کو اندرونی طور پر بے گھر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے خشک سالی سے نمٹا جاسکتا ہے : صدر مملکت

پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ صرف اس سال، ایک اندازے کے مطابق سات لاکھ 55 ہزار افراد پانی کی تلاش میں اپنے گھروں سے  دور چلے گئے ہیں۔

اگر بارشیں نہ ہوئیں تو افریقی ملک میں قحط کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ بھوک کا سامنا کرنے والے صومالیوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top