جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سلیکٹڈ کو 4ووٹوں کی برتری سے وزیر اعظم بنایا گیا: نواز شریف

19 دسمبر, 2023 15:32

 

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نےماڈل ٹاؤن سیکٹریٹ لاہور میں پارٹی کے 13ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو 4ووٹوں کی برتری سے وزیر اعظم بنایا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری، دہشت گردی کو ختم کیا، 2017میں لگ رہا تھا پاکستان کی تعمیر نو ہورہی ہے، جو ملک ہم سے کافی پیچھے تھےآج وہ ہم سے بہت آگے نکل گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے فاصلے پیدا کردیے، یہ زندگی میں ہوتا ہے، ہماری پالیسیوں کے دوررس نتائج سامنے آرہے تھے، ہر لحاظ سے ملک میں تیزی سے ترقی کا کام جاری تھا،ہم ایشین ٹائیگر بن چکے ہوتے اگر ملک چلنے دیا جاتا۔

قائد (ن) لیگ نے کہا کہ ملک کو صنعتی زون بنانے کیلئے ہم نے بہت کام کیا،2013میں ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا،ہمارے دور میں ڈالر مستحکم رہا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے،ہمارے دور میں مجال ہے ڈالر ادھر سے ادھر ہوا ہو،ہم 70،70سال سے یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کون سی 2سال کی محنت تھی ہمیں بھی تو پتہ چلنا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں انجینئرنگ کی گئی، لوگ کہتے تھکتے نہیں تھے پاسپورٹ کا وقار بڑھائیں گے،سبز پاسپورٹ کی عزت اور نئے پاکستان کا دعویٰ غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ، دھاندلی اور یوٹرن یہ سب کچھ اس لیڈر نے خود کرکے دکھایا، کسی اور کا قصور نہیں ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری، ہم نے اپنے دور میں قوم کی تربیت کی۔

سابق وزیر اعظم نےمزید کہا کہ مدینہ منورہ میں پارٹی کے لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، ہماری افسوس ناک تاریخ ہے، اللہ کرے ہم اس سے سبق سیکھیں۔

یہ پڑھیں : ہمیں نظر کھا گئی شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں: نواز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top