مقبول خبریں
بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے اداروں پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے شہباز گل کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا
یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔