ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاک فوج کی تین مختلف کارروائیاں، 23 دہشتگرد ہلاک

27 مئی, 2024 15:56

 سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں۔

جی ٹی وی کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک کیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مئی کو پشاور کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کوہلاک کیا جب کہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 6 جوانوں نے بھی مادر وطن کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 27 مئی کو ڈسٹرکٹ ٹانک میں آپریشن کیا گیا جس میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ضلع خیبر میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ بہادر جوان شہید ہوئے جن کی شناخت نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور محمد یاسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی، 2 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کیپٹن سمیت 2 جوان شہید اور 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تلاش کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ نے جام شہادت نوش کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top