ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی، 2 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

26 مئی, 2024 14:25

سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:معروف اداکار، صداکار، ہدایتکار طلعت حسین چل بسے

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے سراغ لگا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت کیپٹن حسین جہانگیر کر رہے تھے جن کا تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاورکے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران شہید کیپٹن حسین جہانگیر کی نمازجنازہ ادا کردی گئیں۔حوالدار شفیق اللہ شہید کی بھی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی ،نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور سمیت پاک فوج کے افسران ،سول حکام عوام ،جوانوں نے شرکت کیں۔ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کا پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ  شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ نے ملک پر جان نچھاور کی، ہمارے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جان کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا، شہدا کےجذبے کو سلام پیش کرتی ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top