ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 11 دہشگرد ہلاک

11 جون, 2024 16:20

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:لکی مروت: بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن سمیت 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران 11دہشت گرد مارے گئے۔

خیال رہے گزشہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کیں، شہداء کی تدفین آبائی علاقوں میں تدفین کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کیپٹن محمد الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، بہادر شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top