ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

لکی مروت: بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن سمیت 7جوانوں کی نماز جنازہ ادا

10 جون, 2024 10:03

لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 جوان شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام نے شرکت کیں، شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء کو آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کیپٹن محمد الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، بہادر شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوان شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اطلاعات ونشریات سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے کیپٹن سمیت 7 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کے اہل خا نہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اللہ تعالیٰ شہادت کا رتبہ کسی کسی کو بخشتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن فراز الیاس کا خون رنگ لائے گا، شہید کو مردہ مت کہو، یہ زندہ ہیں ،وطن کے خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے،ارض پاکستان سے دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام کیپٹن فراز الیاس شہید کے نام سے منسوب کردیا۔ وزیر اعظم کی شہید کےگاؤں کو ماڈل ولیج بنانے کی ہدایت کی۔

خیال رہے گزشتہ روز لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے افسر سمیت 7 جوانوں نے شہادتیں نوش کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top