جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیکولر بھارت! مستقبل میں زعفرانی جھنڈا قومی پرچم بن سکتا ہے : بی جے پی لیڈر

10 فروری, 2022 14:25

نیو دہلی : بی جے پی اپنے عزائم میں کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کسی وقت زعفرانی جھنڈا قومی پرچم بن سکتا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر نے ایسے وقت میں متنازعہ بیان دیا ہے کہ جب پوری دنیا حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھانے والی لڑکی مسکان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہاپسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان اسٹار بن گئی

بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ سیکڑوں سال پہلے شری رام چندر اور ماروتی کے رتھوں پر بھگوا جھنڈے تھے۔ کیا تب ہمارے ملک میں ترنگا جھنڈا تھا؟ اگر آج نہیں تو مستقبل میں کسی دن لال قلعے پر زعفرانی جھنڈا لہرایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج ہندو نظریہ اور ہندتوا کی چرچا ہو رہی ہے۔ ایک وقت لوگ ہنستے تھے جب ہم کہتے تھے کہ ایودھیا میں رام مندر بنے گا، کیا ہم اس کو ابھی نہیں بنا رہے ہیں؟ اسی طرح مستقبل میں کسی وقت زعفرانی جھنڈا قومی پرچم بن سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top